مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے کہا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی ریموٹ کنٹرول فوجی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے، جو آبنائے ہرمز کے محفوظ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مذکورہ ریموٹ کنٹرول بحری جہاز دہشت گرد امریکی فوج سے تعلق رکھتا تھا اور آبنائے ہرمز کے محفوظ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران اسے نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دشمن کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی مایوس کن کارروائی پر ایرانی مسلح افواج کی نظر ہے اور ایسی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کو ایک اہم تزویراتی آبی گزرگاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی جمہوری ایران کے انتظام میں ہے اور دشمن کی کسی بھی سرگرمی کا فیصلہ کن انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا کو جان لینا چاہیے کہ اس کے پاس خطے سے نکلنے اور اپنی شرارتیں بند کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
12:01 - 2026/09/06
آپ کا تبصرہ